پیر، 18 مئی، 2020

دورہ انگلینڈ بہت اہم ہے ٹیم رینکنگ میں بہتری لانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی بابر اعظم کپتان کا اس بات کا پر انحصار ہے کہ وہ کپتانی کو پھول سمجھتا ہے یا کانٹا یہ تاثر مجموعی طور پر غلط ہے کہ بیٹنگ اور کپتانی میں فرق ہوتا ہےگراؤنڈ کے باہر ہیڈکوچ آپریٹ کرتے ہیں جب کہ گراؤنڈ کے اندر مکمل طور پر کپتان پر انحصار ہوتا ہے کہ وہ ٹیم کو کس طرح آپریٹ کرتا ہے

قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے 
کہ ون ڈے کی کپتانی دینے  پر بورڈ کا بے حد شکر گزار ہوں 




انڈرنائنٹین کی بھی  کپتانی کر چکا ہوں 
تجربہ رکھتا ہوں سب سے پہلی کوشش یہ ہوگی کہ قومی ٹیم کی  رینکنگ میں بہتری لانا 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سریز میں مزید اہم پیش رفت ہوئی ہےبورڈ کھلاڑیوں کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے انگلینڈ بھجوائے گا  انہوں نے کہا کہ میری بیٹنگ کا کوہلی  کے ساتھ موازنہ کرنا ٹھیک نہیں وہ ایک الگ قسم کے کھلاڑی ہیں میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنی ٹیم کو میچ  جتوانے کے لئے کھیلوں

 ویڈیو لنک کانفرنس میں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ مجھے جلد کپتانی دی گئی میں پہلے بھی انڈرنائنٹین ٹیم کی کپتانی کر چکا ہوں اور اس کا تجربہ رکھتا ہوں 
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے کھیل کے قوانین میں تبدیلی کی جارہی ہے 
 جس کے پیش نظر روایتی  جشن نہیں منایا جا سکے گا اور بال کو تھوک سے  سے چمکایا نہیں جا سکے گا 
کراؤڈ  کے بغیر کھیلنا  مشکل ہوگا مگر ہمیں اس کا تجربہ ہے ہم دس سال ہوم  کراوڈ کے بغیر کھیلے 
ہمیں نہیں لگتا کہ اس سے ہمیں کوئی فرق پڑے گا 
مگر یہ دوسری ٹیموں کے لیے چیلنجنگ ہوگا کرکٹ بند دروازوں میں کھیلنا  ایک مشکل فیصلہ ہوگا جس سے ہم اپنی نئی نسل کو 
کھیل کے ساتھ منسلک نہیں رکھ  سکیں گے 

انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ میرا موازنہ  ویراٹ کوہلی سے نہ کیا جائے وہ ایک سیپریٹ قسم  کے کھلاڑی ہیں انہوں نے  کہا کہ وہاب ریاض اور محمد عامر سے بات ہوئی ہے وہ دونوں سنٹرل کنٹریکٹ سے باہر ہیں مگر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ان کو موقع نہیں دیا جائے گا پچھلے سال بھی وہاب ریاض کو سینٹرل کنٹریکٹ میں نہیں رکھا گیا تھا مگر اس کو موقع دیا گیا انہوں نے کہا کہ اسی طرح دوسرے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ یہ بہتر نہیں ہوگا کہ سرفراز کو موقع نہ دیا جائے ہم  دو وکٹ کیپر کے ساتھ جائیں گے محمد رضوان اور سرفراز  دونوں کو موقع دیا جائے گا  کھلاڑی اپنی فٹنس پر کام کر رہے ہیں جو کہ اچھی بات ہے شرجیل خان کو فٹنس کے حوالے سے کام کرنا ہوگا ابھی ہم شرجیل کو مزید دیکھیں گے  شرجیل خان نے ابھی صرف ایک ہی ٹورنامنٹ کھیلا ہے  


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شعیب اختر کی لاہور میں ایک گلی میں کھیلتے ہوئے کرکٹ کی ویڈیو وائرل

 شعیب اختر کی لاہور میں ایک گلی میں کھیلتے ہوئے کرکٹ کی ویڈیو وائرل  بیٹسمین نے پہلی گیند  پر شاٹ ماری مگر پنڈی ایکسپریس نے باقی تمام گیندیں...

Top to websites to earn money online