منگل، 8 ستمبر، 2020

شعیب اختر کی لاہور میں ایک گلی میں کھیلتے ہوئے کرکٹ کی ویڈیو وائرل

 شعیب اختر کی لاہور میں ایک گلی میں کھیلتے ہوئے کرکٹ کی ویڈیو وائرل 



بیٹسمین نے پہلی گیند  پر شاٹ ماری مگر پنڈی ایکسپریس نے باقی تمام گیندیں بیٹ کروا لیں شعیب اختر نے تمام بولنگ بغیر کسی رن اپ کے کی 


سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب اختر گلی میں لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے ہیں یہ ویڈیو شعیب اختر نے خود ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اندازہ لگائیں کہ ماضی کی طرح لاہور کی گلیوں میں کون کرکٹ کھیل رہا ہے ؟

باؤلنگ ایکشن سے تو آپ واقف ہی ہیں شعیب اختر کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ مقبولیت مل رہی ہے اور کرکٹ کے حلقوں میں اسے بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹسمین نے پہلی گیند پر شاٹ ماری مگر باقی تمام گیندیں فاسٹ بولر نے بھی کروا لیں 

یاد رہے کہ 2003 کے عالمی کپ کے پول میچ میں شعیب اختر نے ریکارڈ 161 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر عالمی ریکارڈ بنایا جو کہ ابھی تک نہیں ٹوٹ سکا انہوں نے 46 ٹیسٹ میچوں میں بارہ مرتبہ اننگ میں پانچ وکٹیں اپنے نام کیں اور دو مرتبہ ٹیسٹ میں 10 یا اس سے زیادہ وکٹیں اپنے نام کیں 

انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ انیس سو ستانوے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا اور آخری ٹیسٹ 2007 میں بھارت کے خلاف کھیلا جبکہ 163 ون ڈے میچوں میں 247 وکٹیں اپنے نام کیں ۔16 رنز کے عوض چھ وکٹیں ان کا بہترین ریکارڈ رہا 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شعیب اختر کی لاہور میں ایک گلی میں کھیلتے ہوئے کرکٹ کی ویڈیو وائرل

 شعیب اختر کی لاہور میں ایک گلی میں کھیلتے ہوئے کرکٹ کی ویڈیو وائرل  بیٹسمین نے پہلی گیند  پر شاٹ ماری مگر پنڈی ایکسپریس نے باقی تمام گیندیں...

Top to websites to earn money online