منگل، 26 مئی، 2020

شعیب اختر کی زندگی کا اہم ترین واقعہ

پاکستان کے مایہ ناز باؤلر شعیب اختر جو کہ پنڈی ایکسپریس کے طور پر جانے جاتے ہیں نے اپنا ایک یادگار واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ 






جب میں پنڈی کلب میں کرکٹ کھیلا کرتا تھا تو گھر جاتے ہوئے راستے میں ایک گنے کے جوس والا ہوا کرتا تھا جو کہ گنے کے جوس کی ریڑی  لگایا کرتا تھا اور مجھے گنےکاجوس بہت پسند تھا لیکن اس وقت میرے پاس پیسے بہت کم ہوتے تھے میں نے گنے کے جوس والے سے کہا کہ آپ مجھے گنےکاجوس مفت پلایا کریں اس کے بدلے میں جب میں کرکٹر بن جاؤں گا اور پاکستان کی انٹرنیشنل ٹیم میں سلیکٹ ہو جاؤں گا تو میں آپ کو ایک گنے کے  جوس والی نئی مشین خرید کے دوں گا پھر یوں ہوا کہ آہستہ آہستہ میری اس سے دوستی ہوتی گئی 

ایک دن اس نے مجھ سے پوچھا کہ شعیب آپ واقعی پاکستان کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ ہو جاؤ گے تو میں نے جواب دیا کہ کیا آپ نے میری آنکھوں میں نہیں دیکھا میری آنکھوں میں دیکھو کتنی آگ ہے پاکستانی اسٹار کرکٹر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اس نے مجھے ڈیڑھ سال گنے کا جوس مفت پلآیا لیکن جب میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ ہو گیا تو میں نے اس کا پتا کیا

 افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ فوت ہو چکا تھا مگر میں نے ان کے گھر والوں سے رابطہ کیا اور اس کی تعزیت کی اور اس کے بعد میں نے مشین کی بجائے انہیں ایک دکان بنوا کر دی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شعیب اختر کی لاہور میں ایک گلی میں کھیلتے ہوئے کرکٹ کی ویڈیو وائرل

 شعیب اختر کی لاہور میں ایک گلی میں کھیلتے ہوئے کرکٹ کی ویڈیو وائرل  بیٹسمین نے پہلی گیند  پر شاٹ ماری مگر پنڈی ایکسپریس نے باقی تمام گیندیں...

Top to websites to earn money online